ملکی معیشت کے لیے بُری خبر۔۔۔ ڈالر مزید مہنگا ہوگیا، اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی

کراچی (نیوز ڈیسک )عوام آج یوم دفاع کو بھر پور جوش و جذبے سے منا رہے ہیں اور اپنے شہداءکو سلام پیش کر رہے ہیں تاہم اس موقع پر کاروباری حالات پر نظر ڈالیں تو اچھی خبریں نہیں آ رہی کیونکہ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہو گیاہے اور دوسری جانب سٹاک مارکیٹ

بھی آغاز پر ہی مندی کا شکار ہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 12 پیسے اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد ڈالر 156 روپے 38 پیسے سے بڑھ کر 156 روپے 50 پیسے پر پہنچ گیاہے ۔ دوسری جانب سٹا ک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 30 ہزار 214 پوائنٹس پر تھا تاہم اس میں کچھ دیر بعد ہی تنزلی آنا شروع ہو گئی اور اب تک 156 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ انڈیکس 30 ہزار 58 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔ خیال رہے کہ پیر کے روز کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت مزید گراوٹ کا شکار ہوگئی تھی، 2 ماہ کے دوران پاکستانی کرنسی کی قدر میں مسلسل بہتری کے باعث ڈالر 4 روپے سے زائد سستا ہوا تھا۔جولائی کے آخر تک ڈالر 160 روپے کی حد کو کراس کر چکا تھا، تاہم اس کے بعد پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان شروع ہوا جو اب تک جاری ہے۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پیرکوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں مزید21پیسے کی کی ریکارڈکی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید156.85روپے سے گھٹ کر156.64روپے اورقیمت فروخت156.95روپے سے گھٹ کر156.74روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میںپاکستانی روپے کے مقابلے میںامریکی ڈالرکی قیمت میںبھی30پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید156.50روپے سے گھٹ کر156.30روپے اورقیمت فروخت157.00روپے سے گھٹ کر156.70روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت خریدمیںاستحکام اورقیمت فروخت میں50پیسے سے اضافہ جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خریدمیں1.50روپے اور قیمت فروخت میں50پیسے کی کمیریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید171.00روپی پرمستحکم اورقیمت فروخت173.00روپے سے بڑھ کر173.50روپے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید190.00روپے سے گھٹ کر188.50روپے اورقیمت فروخت192.00روپے سے گھٹ کر191.50روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خریدمیںاستحکام اورقیمت فروخت میں10پیسے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خریدمیں بھی استحکام اور قیمت فروخت میں10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید41.40روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت41.80روپے سے گھٹ کر41.70روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.40روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت42.80روپے سے گھٹ کر42.70روپے ہوگئی۔پیرکوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید22.00روپے اور قیمت فروخت23.50روپے پرمستحکم رہی۔ پیرکوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید22.00روپے اور قیمت فروخت23.50روپے پرمستحکم رہی