سونے کی قیمت میں اچانک اتنی بڑی کمی کہ آپ یقین نہیں کریں گے

کراچی(ویب ڈیسک )ہفتہ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہوگیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں6ڈالرکی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت1520ڈالر ہو گئی جس کے بعد ملکی صرافہ

مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا700روپے سستا ہو کر88ہزار800روپے کا ہو گیا اسی طرح600روپے کی کمی سے 10 گرام سونے کی قیمت76ہزار132روپے ہو گئی۔اس سے قبل مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 300 روپے سستا ہوکر 89 ہزار 500 روپے پر آگیا، 10 گرام سونے کے نرخ 258 روپے کمی سے 76 ہزار 732 روپے ہوگئے۔کے ایس جے اے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا مزید 11 ڈالر سستا ہونے کے بعد 1526 ڈالر کا ہوگیا، دو روز میں بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ 19 ڈالر گر چکے ہیں۔ملک بھر میں فی تولہ چاندی 1130 روپے جبکہ 10 گرام 968 روپے میں فروخت ہورہی ہے، عالمی مارکیٹ میں چاندی 0.12 ڈالر کمی سے 18.40 ڈالر فی اونس ہوگئی۔گزشتہ سال 18 اگست 2018ء کو پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 54 ہزار 550 روپے تھی، پی ٹی آئی کے حکومت میں آنے کے بعد سے سونے کے نرخ میں تقریباً ایک سال کے دوران تقریباً ساڑھے 35 ہزار روپے اضافہ ہوچکا۔ اس سے قبل اگست ہی میں سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔گولڈ مارکیٹ میں فی تولہ سونا مزید 100 روپے مہنگا ہوکر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں منگل کو فی اونس سونے کی قیمت میں ایک ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت 1531 ڈالر سے گھٹ کر 1530 ڈالر ہوگئی۔اس کے برعکس مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 100روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں

87 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت 89 ہزار روپے سے بڑھ کر89 ہزار ایک سو روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 76 ہزار 303 روپے سے بڑھ کر 76 ہزار 390 روپے ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں استحکام رہا، جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت1130روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 968.80 روپے پر مستحکم رہی۔ واضح رہے کہ لک بھر میں سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے غریب سمیت متوسط طبقے کو بھی چکرا کے رکھ دیا ہے۔ سونے کی فی تولہ قیمت ستر ہزار سے بڑھی تو لوگوں کیلئے مشکلات بھی بڑھ گئیں۔خواتین کے بناؤ سنگھار اور شادیوں کیلئے انتہائی اہم سمجھا جانے والا سونا پہنچ سے دور ہوتا جارہا ہے، اسی لیے اکثریت نے چاندی اور آرٹیفیشل جیولری کی طرف رُخ کرلیا ہے۔ جبکہ بعض جیولرز نے کرائے پر زیورات دیکر خواتین کی مشکل کسی حد تک کم کردی ہے۔سونے کي في تولہ قيمت 71 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ چاندي کي في تولہ قيمت بھی نو سو روپے تک پہنچ گئي۔سونے کی بڑھتی قیمت کا کاروبار پر کتنا اثر پڑ رہا ہے۔ عام آدمی کی پہنچ سے تو سونا بہت دور ہوگیا ہے لیکن اب لگتا ہے کہ شادی بیاہ پربھی زیورات کی خریدوفروخت ناممکن ہوتی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے سماء کے پروگرام ’’نیا دن ‘‘ میں زیورات کے کاروبار میں جانی پہچانی شخصیت ایاز موتی والا نے کہا کہ میں نے ایک سال قبل کہہ دیا تھا سونا 70 ہزار روپے فی تولہ ہوجائے گاسینیئر وائس چیئرمین آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن ایاز موتی والا کے مطابق آںے والے وقت میں سونا 80 ہزار روپے تولہ تک جائے گا جبکہ ڈالر کی قیمت بھی 70 روپے تک جائے گی۔ڈالر کی بڑھتی قیمتوں کا سبب روپے کی قدر گھٹنا اور بین القوامی طورپر بھی ڈالر کی قیمتیں بڑھنے کی صورت میں پاکستان پر دباؤ پڑنا بتایا۔