روپے کی ایک دم بہت بڑی چھلانگ۔۔۔ ڈالر کی قیمت میں زبردست کمی ہوگئی

اسلام آباد( ویب ڈیسک) ملکی کرنسی مارکیٹوں میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں کمی کا تسلسل جاری جمعہ کوانٹربینک مارکیٹ اوراوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالرمزید50پیسے سستاہوگیا،جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت2ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق
جمعہ کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں مزید50پیسے کی کی ریکارڈکی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید157.35روپے سے گھٹ کر156.85روپے اورقیمت فروخت157.45روپے سے گھٹ کر156.95روپے ہوگئی۔انٹربینک مارکیٹ میں اس سے قبل27جون کو ڈالر کی قیمت 164 روپے کی بلندی پر تھی، اس طرح دو ماہ میں ڈالر7 روپے سستا ہوگیا۔ماہرین کے مطابق درآمدات کم، برامدات زیادہ ایشیائی ترقیاتی بینک، آئی ایم ایف اور دوست ملکوں کی جانب سے مالی امداد، زرمبادلہ کے ذخائر اور ترسیلات زر میں اضافے سے روپے پر پریشر کم ہواہے اور ڈالر نیچے آنا شروع ہوگیاہے۔اوپن کرنسی مارکیٹ میںپاکستانی روپے کے مقابلے میںامریکی ڈالرکی قیمت میںبھی50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید157.00روپے سے گھٹ کر156.50روپے اورقیمت فروخت157.50روپے سے گھٹ کر157.00روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت خریدمیں95پیسی اورقیمت فروخت میں45پیسی جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خریدمیں 50پیسے اور قیمت فروخت میں30پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید173.25روپے سے گھٹ کر172.30روپے اورقیمت فروخت175.25روپے سے گھٹ کر174.80روپے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید191.00روپے سے گھٹ کر190.50روپے اورقیمت فروخت192.80روپے سے گھٹ کر192.50روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خریدمیں10پیسے اورقیمت فروخت میں20پیسے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خریدمیں بھی10پیسے اور قیمت فروخت میں20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید41.60روپے سے گھٹ کر41.50روپے اورقیمت فروخت42.00روپے سے گھٹ کر41.80روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.60روپے سے گھٹ کر41.50روپے اورقیمت فروخت43.00روپے سے گھٹ کر42.80روپے ہوگئی۔جمعہ کوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید22.00روپے اور قیمت فروخت23.50روپے پرمستحکم رہی۔