99 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط پاکستانی خزانے میں آنے کے بعد آج ڈالر کا ریٹ کیا ہے ؟ جانیے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) آئی ایم ایف قرض کی پہلی قسط ملنے کے باوجود ڈالر کی اڑان تھم نہ سکی۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی سستا ہونے کے بجائے مزید 17پیسے مہنگا ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں کاروبارکے آغاز پر ڈالر کی قدر میں 17 پیسے اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد

ڈالر 158 روپے 65 پیسے پر فروخت ہو نے لگا۔واضح رہے کہ پاکستان سٹاک ایکس چینج میں رواں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مندی کے اثرات ختم ہوئے اور ایک بار پھر کاروبار حصص میں جمعرات کو اتارچڑھائو کے بعد محدودپیمانے پرتیزی رہی۔کے ایس ای100انڈیکس 33800کی نفسیاتی حدپرمستحکم رہا،55.05فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ہوگئی اورکاروباری حجم گذشتہ روزبدھ کی نسبت2.77فیصدکم رہا۔مارکیٹ سرمائے میں مزید5ارب33کروڑ روپے سے زائد کا خسارہ رہا۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 33959پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی دیکھاگیاتاہم امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری کے سبب مقامی سرمایہ کار تذبذب کا شکار نظرآئے اور سرمایہ کاری سے گریزکیا جس کے نتیجے میں دوران ٹریڈنگ کے ایس ای 100انڈیکس 33722پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا۔ تاہم بعدازاں غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی گئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں ریکوری آئی اور کے ایس ای100انڈیکس کی 33800کی سطح ایک بار پھربحال ہوگئی تاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارادن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام کے ایس ای100 انڈیکس35.35پوائنٹس اضافے سے33875.40پوائنٹس پر بند ہوا۔