ڈالر پھر آسمان سے باتیں کرنے لگا ، آج انٹر بینک میں ڈالر کی کیا قیمت رہی؟ جانیے

کراچی (ویب ڈیسک)پاکستان کو آئی ایم ایف سے 99 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط موصول ہوگئی ہے جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی بہتری آ گئی ہے لیکن ڈالر آج پھر سے معمولی مہنگا ہو گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ہی ڈالر کی قدر میں 63 پیسے

اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 158 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے ۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سے بھی کوئی خاص اچھی خبر موصول نہیں ہو رہی ہے ۔ سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 14 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 33 ہزار 869 کی سطح پر چل رہاہے ۔ یاد رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو منظور شدہ 6 ارب ڈالرقرض کی پہلی قسط جاری کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے ہماری مشاورت سے مالی سال کا بجٹ تیار کیا اور پارلیمنٹ سے بھی منظور کروا دیا۔آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے ساتھ قرض کی معاہدے کے حوالے سے 96 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے تمام یقین دہانیوں پر عمل درآمد کیا اور پروگرام شروع ہونے سے قبل گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا وعدہ پورا کیا۔آئی ایم ایف نے اعتراف کیا ہے کہ حکومت پاکستان نے مالی سال 2019-20 کا بجٹ آئی ایم ایف کی مشاورت سے تیار کیا اور پارلیمنٹ سے منظور کروایا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان نے یقین دہائی کروائی ہے کہ بجلی اور گیس کی مکمل لاگت صارفین سے وصول کی جائے گی اور پیٹرولیم مصنوعات پرجی ایس ٹی17فیصد سیکم نہیں کیا جائے گا۔نئے ٹیکسوں کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان نے یقین دہائی کروائی ہے کہ کوئی نئے ٹیکس کی چھوٹ نہیں دی جائیگی۔آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ سرکاری اداروں کی نج کاری، بجلی اور گیس کی قیمتوں پر سہ ماہی بنیادوں پرنظرثانی کی بھی یقین دہانی کروائی گئی اس کے علاوہ پی آئی اے اور اسٹیل ملز کا بین الاقوامی فرم سیآڈٹ کرایا جائے گا۔