خوشخبری : روپیہ کی قیمت میں اضافہ ۔۔۔۔۔ ڈالر کتنا سستا ہو گیا ؟ تازہ ترین خبر

کراچی( ویب ڈیسک) ملک میں مہنگائی کے طوفان نے عوام کو شدید پریشانیوں میں مبتلا کر رکھاہے کیونکہ آمدن وہیں کھڑی ہے جبکہ اشیائے ضروریات کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں لیکن دوسری جانب اچھی خبر یہ بھی آ رہی ہے کہ چند دنوں سے ڈالر کی قدر میں کمی ہونے کا سلسلہ چل نکلاہے

اور آج بھی روپے کی قدر میں معمولی اضافہ ہو گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 20 پیسے کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 157 روپے 80 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سے بھی اچھی خبریں آنے کا سلسلہ شروع ہو گیاہے ، آج صبح کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 34 ہزار 307 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم چند ہی لمحوں کے بعد اس میں بہتری آنا شروع ہو گئی ۔ 100 انڈیکس میں 487 پوائنٹس کا اضافہ ہواہے جس کے بعد انڈیکس 34 ہزار 787 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاہے ۔اس کے علاوہ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ مارکیٹ میں آٹے کی قیمت میں بھی اضافہ ہو گیاہے ، 20 کلو آٹے کا تھیلا 730 سے 750 روپے پر پہنچ گیاہے جبکہ دیگر اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں بھی بیس سے 30 روپے تک اضافہ ہو گیاہے۔ گزشتہ مالی سال کے دوران مہنگائی مقررہ ہدف سے بھی بڑھ گئی،وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے اعدادوشمار جاری کر دیے ۔ ادارہ شماریات کے مطابق مئی میں مہنگائی میں اضافہ کی شرح 9.1 فیصد تھی جو کہ جون میں کم ہو کر 8.9فیصد پر آ گئی۔گزشتہ مالی کے دوران مہنگائی 6فیصد مقرر کی گئی تھی لیکن مہنگائی مقررہ ہدف کے برعکس 7اعشاریہ 34فیصد رہی جبکہ صرف جون کے دوران مہنگائی میں 8اعشایہ 89فیصد اضافہ ہوا ہے۔جون میں سالانہ بنیادوں پر گیس 85فیصد مہنگی ہوئی اور پیاز 72فیصد، لہسن 64فیصد، دال مونگ 43فیصد مہنگے ہو گئے۔ چینی کی قیمت میں 33فیصد، سی این جی 32فیصد مہنگی ہوئی۔سونے کی قیمت میں 26فیصد اضافہ ہوا جبکہ آلو اور گوشت 13فیصد اور گھی 7فیصد مہنگے ہوئے۔اسی طرح تعلیمی اخراجات ساڑے 9فیصد اور ٹرانسپورٹ کرائے 16 فیصد بڑھ گئے، ادویات کی قیمتوں میں بھی 8فیصد اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق پانی، بجلی اور گیس کے بلوں میں 9فیصد اضافہ کیا گیا۔