پاکستانیوں کے لیے شاندار خبر ۔۔۔ پاکستانی قرضوں میں 260 ارب روپے کی کمی، خوشخبری سنا دی گئی

لاہور (نیوز ڈیسک ) پاکستان پر واجب الادا قرضوں میں 260 ارب روپے سے زائد کی کمی ہوگئی، پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری، گزشتہ کچھ روز کے دوران امریکی کرنسی کی قدر میں 6 روپے تک کی کمی واقع ہوئی، اسی باعث ملک کے کل قرضوں کے

حجم میں بھی کم ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پر واجب الادا قرضوں میں ڈھائی کھرب روپے سے زائد کی کمی ہوگئی ہے۔پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ کچھ روز کے دوران امریکی کرنسی کی قدر میں 6 روپے تک کی کمی واقع ہوئی ہے۔ اسی باعث ملک کے کل قرضوں کے حجم میں بھی کمی ہوئی ہے۔ چند روز کے دوران پاکستان پر واجب الادا قرضوں میں 265 ارب روپے کی کمی ہوئی ہے۔اگر ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری رہا تو اس باعث ملک پر واجب الادا قرضوں کے حجم میں مزید کمی ہوگی۔دوسری جانب فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جمعرات کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں مزید1.72روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید149.72روپے سے گھٹ کر148.00روپے اورقیمت فروخت150.22روپے سے گھٹ کر148.50روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید149.00روپے سے گھٹ کر148.50روپے اورقیمت فروخت150.00روپے سے گھٹ کر149.50روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت خرید میں2.00 روپے اور قیمت فروخت میں1.50روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خریدمیں بھی2.00روپے اورقیمت فروخت میں1.50روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید164.50روپے سے گھٹ کر162.50روپے اورقیمت فروخت168.00روپے سے گھٹ کر166.50روپے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید187.00روپے سے گھٹ کر185.00روپے اورقیمت فروخت190.50روپے سے گھٹ کر189.00روپے ہوگئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خریدمیں10پیسے اورقیمت فروخت میں20پیسے کا اضافہ جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید میں10پیسے اورقیمت فروخت میں20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید38.90روپے سے بڑھ کر40.00روپی اورقیمت فروخت39.50روپے سے بڑھ کر39.70روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید40.10روپے سے گھٹ کر40.00روپے اورقیمت فروخت40.80روپے سے گھٹ کر40.60روپے ہوگئی۔جمعرات کوچینی یوآن کی قیمت خریدمیں30پیسے کی کمی اور قیمت فروخت میں50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید21.30روپے سے گھٹ کر21.00روپے اور قیمت فروخت22.80روپے سے بڑھ کر23.30روپے ہوگئی۔