تبدیلیاں بھی کسی کام نہ آئیں ۔۔۔ ڈالر نے ایک بار پھر ساتویں آسمان کی فلائٹ پکڑ لی، پاکستانی روپے کی کمر بری طرح ٹوٹ گئی

کراچی (نیوز ڈیسک ) ڈالر روپے کو روندتے ہوئے پھر سے مہنگا ہوگیا، منگل کو کاروباری روز کے اختتام پر اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں20پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق منگل کوانٹربینک

مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں1پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید141.29روپے سے گھٹ کر141.28روپے اور قیمت فروخت141.39روپے سی گھٹ کر141.38روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں20پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید141.00روپے سے بڑھ کر141.20روپے اورقیمت فروخت141.50روپے سے بڑھ کر141.70روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت میں50پیسے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خریدمیں25روپے کااضافہ اور قیمت فروخت میں استحکام رہا ،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید156.50روپے سے بڑھ کر157.00روپے اورقیمت فروخت158.30روپے سے بڑھ کر158.80روپے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید183.50روپے سے بڑھ کر183.75روپے اورقیمت فروخت185.50روپے پرمستحکم رہی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں استحکام اور یواے ای درہم کی قیمت میں5پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید37.40روپی اورقیمت فروخت37.70روپے پرمستحکم اور یواے ای درہم کی قیمت خرید38.35روپے سے گھٹ کر38.30روپے اورقیمت فروخت38.75روپے سے گھٹ کر38.70روپے ہوگئی۔پیرکوچینی یوآن کی قیمت خریدمیں20پیسے جبکہ قیمت فروخت میں10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید21.50روپے سے گھٹ کر21.30روپے اور قیمت فروخت22.90روپے سے گھٹ کر22.80روپے ہوگئی۔ دوسری جانب رکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے فطرہ ،فدیہ صوم اور کفارہ صوم کا اعلان کردیا ہے، نصاب درج ذیل شرح کے مطابق ہوں گے ،فطرہ گندم کا آٹا2کلویااس کی قیمت 100روپے، فدیہ صوم30 یوم 3000روپے،کفارہ صوم برائی60مساکین6000روپے اور کفارہ قسم 1000روپے،جو4کلوگرام یااس کی رقم400روپے،فدیہ صوم30یوم 12000روپے،کفارہ صوم برائی60مساکین24000روپے اور کفارہ قسم 4000روپے،کھجور4کلوگرام یااس کی رقم 1600روپے،فدیہ صوم30یوم 48000روپے،کفارہ صوم برائی60مساکین96000روپے اور کفارہ قسم 16000روپے،کشمش 4کلوگرام یااس کی رقم 1920روپے،فدیہ صوم30یوم 57600روپے،کفارہ صوم برائی60مساکین1,15,200روپے اور کفارہ قسم19200روپے،پنیر 4کلو گرام یااس کی رقم2940روپے، فدیہ صوم 30یوم88200روپے،کفارہ صوم برائی60مساکین 1,76400روپے اور کفارہ قسم29400روپے۔ گندم کے حساب سے یہ فطرہ ،فدیہ اورکفارات کی کم سے کم رقم ہے،جن حضرات کو اللہ تعالیٰ نے رزق میں کشادگی عطاکی ہے اور وافر دولت سے نوازا ہے ،اُن پر نعمتِ مال کا تشکُّر لازم ہے۔ وہ اپنی مالی حیثیت کو پیشِ نظررکھتے ہوئے جًو یا کھجور یا کشمش یا پنیر کے حساب سے فطرہ ، فدیہ اورکفارات اداکریں تاکہ نعمتِ مال کا تًشکّر بھی ہو اور نادار طبقات کی بھی ضروریات پوری ہوں ، کیونکہ ان کے لیے اللہ تعالیٰ نے فرمایا:ترجمہ:’’ پھر جو خوشی سے نیکی میں اضافہ کرے (یعنی فدیے کی مقدار بڑھا دے )،تویہ اُس کے لئے بہترہے ، (البقرہ : 184 )۔ مفتی منیب الرحمن نے کہاکہ درج بالا نصاب کراچی اور اس کے مضافات کے لیے ہے ، دیہی علاقوں میں اجناس سستی ہونے کے سبب قیمتوں کا فرق ہوسکتاہے ، اگر کسی علاقے میں قیمتوں کا فرق پایاجاتاہو تو درج بالا وزن کے مطابق قیمت لگا کر اس حساب سے فطرہ اداکریں ۔