آئندہ ایسی تمام جائیدادیں ضبط کرلی جائیں گی جو۔۔۔۔۔ ایف بی آر نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

کراچی ( ویب ڈیسک ) ایف بی آر نے دھماکہ خیز اعلان کردیا ، آئندہ ایسی تمام جائیدادیں ضبط کرلی جائیں گی ، ایف بی آر کے مطابق گزشتہ مالی سال کی نسبت اس بار تین فی صد زیادہ ٹیکس جمع ہوا ہے ۔ یہ تفصیلات ایف بی آر ممبران ڈاکٹر حامد عتیق اور سیماشکیل نے

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فراہم کیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ جولائی تا جنوری 2 ہزار ارب روپے سے زیادہ ٹیکس جمع کیا گیا۔البتہ سات ماہ کے دوران ہدف سے 191 ارب کم ٹیکس اکٹھا ہوا ۔ ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں 40 ارب روپے کم ٹیکس جمع ہوا ہے ۔ ایف بی آر کے مطابق 12 لاکھ روپے تک آمدن پر ٹیکس چھوٹ سے بھی ریونیو پر منفی اثر پڑا ، بینکنگ کے شعبے میں ٹیکس میں ایک فیصد کمی آئی، حکومت سیدرخواست ہے محصولات کے ہدف پرنظر ثانی کرے ۔ ایف بی آرحکام کا کہنا تھا کہ پہلے7 ماہ میں ریونیو شارٹ 195 ارب روپے ہے ۔ بے نامی سے متعلق قانون سخت کیا جارہا ہے ۔ کسی جائیدادپر بے نامی ثابت ہوئی تو وہ سرکارضبط کر لے گی ۔ ایف بی آرنے 6 ہزار افراد کو نوٹس جاری کیے ہیں۔ 204 کیسزمیں 6 ارب کی ٹیکس ڈیمانڈ جاری کی گئی ۔ انھوں نے کہا کہ نوٹسز کی بنیاد پر صرف 2.6 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا، ڈور ٹو ڈور جا کرٹیکس جمع کرنا مشکل ہے، نئی حکمت عملی زیر غور ہے۔