لوہے کے چنے نیب کی چکی میں آگئے ۔۔۔۔ خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی شامت ، گرفتاری کے حوالے سے اب تک کی سب بڑی خبر آگئی

لاہور (نیوز ڈیسک) نیب نے باضابطہ طور پر خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کو گرفتار کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے بتایا کہ ان کے ادارے نے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کو گرفتار کرنے کی تمام تیاریاں مکمل کی ہوئی ہیں۔
اس حوالے سے ڈی جی نیب لاہور نے بتایا کہ خواجہ سعد رفیق نے گرفتاری سے بچنے کیلئے عدالت سے ضمانت لے رکھی ہے۔ تاہم اس حوالے سے عدالت میں اگلی سماعت کے دوران اگر خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی ضمانت میں توسیع نہ کی گئی تو دونوں رہنماوں کو عدالت سے ہی گرفتار کر لیا جائے گا ۔