بریکنگ نیوز: میاں نواز شریف واپس آئیں گے یا نہیں ؟ فیصلہ کر لیا گیا

لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے ہنگامی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی،مسلم لیگ ن کے تمام مرکزی عہدیداروں نے نواز شریف کو علاج مکمل ہونے تک وطن واپس آنے سے روک دیا۔گزشتہ روزمسلم لیگ ن کا اجلاس شہبازشریف کی رہائشگاہ پر ہوا جس میں نوازشریف کی صحت کا یک نکاتی ایجنڈا زیر بحث رہا۔

اجلاس میں خواجہ آصف، رانا تنویر، احسن اقبال، رانا ثنااللہ خان، ایاز صادق، شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب، خواجہ سعد رفیق سمیت اہم رہنما شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران مسلم لیگ ن کے تمام صوبائی عہدیداران نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس کے دوران نوازشریف نے علاج ادھورا چھوڑ کر واپس آنے کی رضامندی ظاہر کر دی جبکہ سینئر لیگی ارکان انہیں منع کرتے رہے کہ آپ ہرگز واپس نہ آئیں۔ اجلاس کے دوران نواز شریف کی واپسی پرملکی صورتحال سے واقف کوئی رکن رضا مند نہیں ہوا اور مطالبہ کیا کہ جب تک صحت یاب نہ ہوں آپ پاکستان واپس نہ آئیں۔اجلاس کے دوران لیگی صدر شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نواز شریف کو ٹیلی فون پر ملک بھر کے لیگی عہدیداران کے فیصلوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ دوسری طرف ن لیگ کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ نواز شریف شدید علیل ہیں اور وہ اپنا علاج مکمل ہونے کے بعد وطن واپس آئیں گے۔ احسن اقبال، خواجہ آصف، رانا ثناء اللہ سمیت دیگر رہنماوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے فیصلہ کیا ہے کہ نواز شریف کو درخواست کی جائے گی کہ معالجین کی اجازت ملنے تک وہ اپنا علاج جاری رکھیں اور علاج مکمل کروانے کے بعد ہی واپس آئیں۔ نواز شریف بیرون ملک گئے تو کورونا کی وجہ سے دنیا بھر میں علاج کی سہولتیں معطل رہیں۔ ہمیں توقع ہے کہ نواز شریف کی صحت پر عدلیہ بھی ان چیزوں کو ملحوظ خاطر رکھے گی۔جوں ہی ڈاکٹروں نے ان کے مکمل علاج کا سرٹیفکیٹ دیا تو وہ فورا واپس آ جائیں گے۔ نواز شریف کی غیرموجودگی میں ان کے مقدمات کی قانونی پیروی جاری رہ سکتی ہے۔ پارٹی کی متفقہ رائے سے یہ فیصلہ کر کے نواز شریف کو اپنا علاج مکمل کروانے کی درخواست کی جا رہی ہے۔نواز شریف کی صحت و زندگی کا فیصلہ ٹی وی شوز میں نہیں ہو سکتا۔ نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت علاج کے لئے ملی تھی۔انہوں نے کہاکہ اے پی سی کے حوالے سے رہبر کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں مسلم لیگ ن کی تجاویز پر دوبارہ اجلاس ہو گا۔ہم اس حکومت کو اتنا موقع دینا چاہتے ہیں کہ عوام ان حکمرانوں کی اصلیت دیکھ لیں۔آج عوام کو حکومت کی اصلیت پتہ چل گئی ہے۔