شکر الحمد للہ : ہر روز اچھی خبر ۔۔۔۔ تین ماہ میں سب سے کم ۔۔۔۔۔گزشتہ روز کورونا سے پاکستان میں کل کتنی اموات ہوئیں ؟ جانیے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پاکستانیوں کو ایک اچھی خبر دیتے ہوئے کہاہے کہ ‏گزشتہ روزالحمدللہ پاکستان میں گزشتہ تین ماہ کے دوران کورونا کےنتیجے میں سب سے کم اموات ریکارڈ ہوئیں، 20 جون کوہونے والی 153 اموات کے مقابلے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں

20 اموات ہوئیں۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا یوں کورونا وائرس کے نتیجے میں ہونے والی اموات میں %87 کمی آئی ہے،تاہم اب بھی کسی لاپرواہی کی کوئی گنجائش نہیں۔خاص طور پر عیدالاضحیٰ پر حکومت احتیاطی تدابیر پر عمل کروانے کے لیے ہر حد تک جائے گی تاکہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے ۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق دنیا میں کورونا کی دوسری لہر، دوبارہ سختی شروع،امریکی مشیر قومی سلامتی میں وائرس،یلجیم میں کیسز بڑھنے لگے۔لبنان میں 2ہفتے کا لاک ڈاؤن،بھار ت میں 50ہزارنئے کیسز،ابتک دنیا میں مریض ایک کروڑ 63لاکھ سے تجاوز کرگئے ۔6لاکھ 50ہزارسے زائد اموات دیکھی گئی ہیں۔ تفصیلات کےمطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 63لاکھ سے زائد ہوچکی ہے اموات کی تعداد 6 لاکھ 50ہزار سے تجاوز کرگئی،امریکا میں کورونا وائرس سے ایک لاکھ 47سے ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں جبکہ برازیل میں اموات کی تعداد 88 ہزار سے زائد ہے۔ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ او برائن میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔انہوں نے خود ساختہ آئسولیشن اختیار کر لی ہے ۔بیلجیم کے وزیراعظم سوفی ولیمز نے کورونا وائرس کے خلاف نئے اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقدامات مزید سخت ہوں گے۔بیلجیم میں ایک گھر سے زیادہ سے زیادہ 5افراد کو باہر جانے کی اجازت ہوگی،حکومت نے گھر سے کام کرنے کی پالیسی پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔پوری دنیا کورونا کی دوسری لہر سے خوفزدہ ہے اور اس سلسلے میں مناسب اقدامات کیے جارہے ہیں ۔