رب کے فضل و کرم کی عطا۔۔!! کورونا وائرس کی وبا سے100 فیصد چھٹکارا ممکن۔۔۔ چین نے پوری دنیا کو مشکل سے نکلنے کا راستہ بتا دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) کورونا وائرس کی وبا سے سو فیصد چھٹکارا ممکن ،چین نے دنیا کو راستہ دکھا دیا، تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی کامران خان نے ٹوئیٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ کورونا وائرس سے چھٹکارہ پانے کا راستہ چین نے بتا دیا ہے۔ اپنے ٹوئیٹر پیغام میں ان کا کہنا ہے

کہ اللہ کے فضل وکرم سے بہت بڑی خبر ہے کہ پہلی بار پورے چین میں کورونا کا ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اس وبا سے 100 فیصد چھٹکارا ممکن ہے، چین نے اپنے اقدام سے دنیا کو راستہ دکھا دیا ہے۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کے مرکز ووہان میں بدھ کے روز وائرس کا کوئی بھی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ ووہان میں جب سے وباء کا آغاز ہوا ہے تب سے یہ پہلا موقع ہے کہ وہاں کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ جس کا مطلب ہے کہ ووہان میں وباء پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ملتان کے نشتر ہسپتال میں کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر فاران نے بتایا کہ متاثرہ ڈاکٹرز مسلسل تین دن اور تین راتوں سے ڈیوٹی دے رہے تھے، اس دوران وہ تیز بخار اور کھانسی میں مبتلا ہوگئے جس کے بعد متاثرہ ڈاکٹر کا ٹیسٹ کیا گیا جس کی رپورٹ آج موصول ہوں گی تاہم متاثرہ ڈاکٹر کونشتراسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل نہیں کیا گیا ،اس موقع پرینگ ڈاکٹرز نے ہسپتال میں مکمل حفاظتی انتظامات نہ ہونے پر ہڑتال کردی ہے، ان کا مطالبہ ہے کہ آئسولیشن وارڈ میں ڈاکٹرز کی ڈیوٹی 6 سے 8 گھنٹے کی جائے۔ نشترہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں اس وقت پانچ مریضوں کو کورونا وائرس کے شبہ میں رکھا گیا ہے ،ایک مریض میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔