کرونا وائرس کے بڑھتے خدشات۔۔۔۔پاکستان کے بڑے شہرکو لاک ڈاؤن کر دیا گیا

مردان (ویب ڈیسک) پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اس وقت تک ملک بھر میں مریضوں کی کل تعداد310 ہو گئی ہے جن میں سے دوافراد جاں بحق بھی ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز کورونا وائرس سے شہری کی ہلاکت کے بعد مردان کی یونین کونسل منگا میں غیر

معینہ مدت کے لیے لاک ڈائون کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر مردان نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق یونین کونسل سے کوئی شخص نہ تو باہر جاسکتا ہے اور نہ اندر آسکتا ہے۔ مرحوم شخص کے خاندان کے تمام افراد کے مردان میڈیکل کمپلیکس میں ٹیسٹ اور سکریننک جاری ہے۔یاد رہے کہ ڈکٹر ظفر مرزا کے مطابق یہ شخص حال ہی میں سعودیہ سے عمرہ کر کے واپس پہنچا تھا۔جیو نیوز کے مطابق مزید تین کیسز کی تصدیق کے بعد کل تعداد 310 ہوگئی ہے ۔ اس سے پہلے 307 کیسز کی تصدیق کی گئی تھی۔ اب تک 13افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 اس کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کرچکے ہیں۔وزارت صحت کے مطابق کورونا وائرس کے 5 مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو جا چکے ہیں، اسلام آباد کے پمز ہسپتال سے 2 اور سندھ سے 3 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں پاکستان کرکٹ بورڈ نے17مارچ کو پی ایس ایل 2020 میں شریک کل 128 کھلاڑیوں، اسپورٹ اسٹاف اراکین، میچ آفیشلز، براڈکاسٹرز اور ٹیم مالکان کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کروائے جن کی رپورٹس آج پی سی بی کو موصول ہوگئی ہیں جس کے بعد کرکٹ بورڈ نے تمام افراد کے ٹیسٹ منفی آنے کی تصدیق کردی ہے۔ہری پور میں ڈی ایس پی سمیت 22 افراد نے کورونا وائرس کے حوالے سے ٹیسٹ کرائے تھے جن کی رپورٹس تاحال اب تک نہیں ملی تاہم اب ان لوگوں کو خان پور ریسٹ ہاوس سے دوسری جگہوں پر منتقل کردیا گیا ہے۔بلوچستان حکومت نے پاک ایران سرحد کے قریب تفتان کے مقام سے مزید 1653 زائرین کو اپنے اپنے متعلقہ صوبوں کی جانب روانہ کردیا ہے، لیوی حکام کا کہنا ہے کہ 42 بسوں میں سوار زائرین کو پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر روانہ کیا گیا ہے۔کورونا وائرس کے خدشات پیش نظر خیبر پختون خوا میں انسداد پولیو مہم موخر کردی گئی۔ انسداد پولیو مہم میں پانچ سال سے کم عمر کے 13 لاکھ 24ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ مقرر تھا۔کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلائو کو روکنے کے لیے حکومت سندھ کے ماتحت تمام ادارے بند کردیئے گئے ہیں، چیف سیکریٹری سندھ کا کہنا ہے کہ 3 اپریل تک سندھ کے 25 سرکاری محکمے اور ان کے ذیلی دفاتر بند رہیں گے، اس کے علاوہ خود مختار کارپوریشنز، ادارے اور لوکل کونسلز میں بھی تعطیل ہوگی، سندھ تعطیلات کے باوجود تمام محکموں کے انتظامی سربراہان اور سینئر افسران آن کال رہنے کے پابند ہوں گے۔ چیف سیکریٹری کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت، داخلہ، خزانہ، بلدیات، خوراک، منصوبہ بندی و ترقیات میں سرکاری تعطیل کا اطلاق نہیں ہوگا جب کہ پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ اور محکمہ جیل خانہ جات کے دفتر بھی کھلے رہیں گے۔کورونا وائرس نے جہاں دنیا بھر کی معیشت کو ہلا کر رکھ دیا ہے وہیں پاکستان اسٹاک مارکیٹ بھی اس سے محفوظ نہیں۔ ہنڈریڈ انڈیکس گزشتہ 2 ہفتوں سے مسلسل گراوٹ کا شکار ہے اور جمعرات کو انڈیکس گزشتہ 5 سال کی انتہائی کم ترین سطح پر آگیا ہے۔