یااللہ خیر!! بلوچستان میں زائرین کی بس کو خوفناک حادثہ۔۔۔۔جانی نقصان کی اطلاعات موصول

حب (ویب ڈیسک)بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقے شاہ نورانی سے کراچی آنے والے زائرین کی بس الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت 5 افراد جاں بحق اور 24 سے زیادہ زخمی بھی ہوئے، جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق کراچی سے ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق اتوار کی شب ویراب

کے قریب بس الٹنے سے خواتین و بچوں سمیت 24 سے زائد زخمی ہونے والوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جام غلام قادر گورنمنٹ ہسپتال حب اور عباسی شہید ہسپتال کراچی منتقل کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ زائرین کا تعلق کراچی کے علاقے کورنگی سے بتایا جاتا ہے جو شاہ نورانی درگاہ کی زیارت کر کے واپس کراچی آرہے تھے۔