بریکنگ نیوز: ترک صدر کے واپس جاتے ہی وزیراعظم عمران خان نے اچانک کہاں جانے کا فیصلہ کر لیا؟ خبر ملتے ہی ٹائیگروں کی دوڑیں لگ گئیں

لاہور(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہورآئیں گے ،وزیراعظم لاہور میں مصروف دن گزاریں گے ۔ ذرائع وزیراعظم سیل کے مطابق وزیراعظم دوپہر 12 بجے سیف سٹی اتھارٹی کادورہ کریں گے ،گورنرپنجاب چودھری سروراوروزیراعلیٰ عثمان بزدار ہمراہ ہوں گے ، وزیراعظم کو سیف سٹی اتھارٹی کی ورکنگ پر بریفنگ دی جائے گی ۔

وزیراعظم سے ایوان وزیراعلیٰ میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار ون آن ون ملاقات بھی کریں گے ،گورنر ہاﺅس میں کامیاب نوجوان تقریب میں وزیراعظم مہمان خصوصی ہوں گے ،گورنر پنجاب بھی وزیراعظم سے الگ ملاقات کریں گے ،گورنر پنجاب آب پاک اتھارٹی پر بریف کریں گے ۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان کے اختتام پر جمعہ کو مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ تعلقات میں باہمی فائدہ مند شراکت داری کو فروغ دیا جائے گا اور ان کو وسعت دی جائے گی۔ دونوں ممالک کے لازوال تعلقات کا تحفظ کیا جائے گا۔ اعلامیہ میں ایک دوسرے کی مدد اور حمایت کے جذبے کی بھی یاددہانی کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دونوں ممالک کے مشترکہ اعلامیے میں پاک ترک اعلی سطحی سٹریٹجک تعاون کونسل کے میکنزم پر زور دیا گیا اور دہشتگردی کے خلاف لڑائی کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردی کو کسی مذہب، قومیت اور تہذیب سے نہیں جوڑا جا سکتا، دونوں ممالک نے دہشتگردی اور نسل پرستانہ حملوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ مزید تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ترکی نے دوطرفہ برادرانہ تعلقات کو سدا بہار اور باہمی مفید سٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں ممالک نے تجارت دفاع انفراسڑکچر ٹرانسپورٹ کمیونیکیشن اور زراعت کے شعبوں میں اپنے تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے عوام اور حکومتوں کے درمیان مثالی تعلقات ہیں جو مشترکہ عقیدہ ، تاریخ اور ثقافتی ورثہ میں جڑے ہوئے ہیں دونوں خطوں کے عوام کے درمیان تاریخی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا کہ جنوبی ایشیا کے مسلمانوں نے 20 ویں صدی کے اوائل میں اپنے ترک بھائیوں کی حمایت کی جبکہ ترکی نے ہر طرح کے چیلنج میں پاکستان کی ثابت قدمی سے مدد کی دونوں ممالک نے برادرانہ تعلقات کے تحفظ اور مشترکہ ورثہ کے طور اسے اگلی نسلوں تک منتقل کرنے پر اتفاق کیا