بریکنگ نیوز: شاہد خاقان عباسی اور خواجہ آصف کے درمیان صلح ہو گئی ، مگر کیسے اور یہ کارنامہ کس نے انجام دیا ؟ تازہ ترین خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی اور قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف کے درمیان ’’صلح ‘‘ ہو گئی ہے پارٹی کے سینئر رہنمائوں نے دونوں رہنمائوں کو جمعرات کو پارلیمنت ہائوس میں اپوزیشن لیڈر چیمبر میں بٹھا یا دونوں رہنمائوں نے

گلے شکوے کئے خواجہ آصف نے سروسز ایکٹس ترمیم کی حمایت سے پیدا ہونے والی غلط فہمیاں دور کرنے کی کوشش کی اور کہا کہ اس پورے عمل میں ان کا کام ڈاکخانے سے زیادہ کچھ نہیں مجھے میاں نواز شریف کی جانب سے موصول ہونے والے خط میں جو حکم دیا گیا میں نے وہ پارلیمانی پارٹی کے ارلان تک پہنچا دیا ۔ انہوں نے کہا میرے دل میں شاہد خاقان عباسی سمیت پارلیمانی پارٹی کے تمام ارکان کی عزت و تکریم ہے شاہد خاقان عباسی نے بھی ان کی کسی کے بارے میں زاتی رنجش نہیں بہر حال میں اس اہم فیصلے پر کلیئرٹی چاہتا ہوں ہمیں پارٹی پالیسی سے آگقاہ کیا جائے جمعرات کو قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی ہو گیا پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال کے فزیو تھراپی کی وجہ سے پارلیمنٹ نہ آسکے جس کے باعث خواجہ آصف ، شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی اکھٹے ملاقات نہیں ہو سکی اب یہ ملاقات قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں ہوگی جو فروری2020ء کے اوائل میں منعقد ہو گا..