بریکنگ نیوز: جرم ثابت ۔۔۔۔۔۔ سابق صدر پرویز مشرف کو سزائے موت سنا دی گئی ، پورے ملک میں ہلچل

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پرویز مشرف آئین شکنی کیس کا ناقابل یقین فیصلہ سنا دیا گیا ، عدالت نے سابق آمر پرویز مشرف کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنا دی ۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر کو سنگین غداری کیس میں سزا کا حقدار ٹہراتے ہوئے سزائے موت سنائی گئی ہے ۔ خصوصی عدالت کے بینچ نے اکثریت کی بنیاد پر یہ فیصلہ سنایا ہے ۔ بینچ میں صرف ایک جج نے سزائے موت کے فیصلے سے اختلاف کیا ہے ۔ جبکہ سنگین غداری کیس کے لیے قائم یہ بنچ 3 ارکان پر مشتمل تھا ۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ مشرف نے3 نومبر 2007 میں آئین توڑا اور آئین شکنی کے مرتکب ہوئے ، معزز عدالت کے جسٹس سیٹھ وقار نے فیصلہ پڑھ کر سنایا ۔ تفصیلی فیصلہ کچھ دیر بعد جاری کیا جائے گا ۔ یاد رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف دبئی میں مقیم اور شدید علیل ہیں ۔۔۔۔