بریکنگ نیوز: سرگودھا سے راولپنڈی جانیوالی مسافر ٹرین کو حادثہ۔۔۔۔ جانی نقصان کی اطلاعات

سرگودھا(ویب ڈیسک) سرگودھا سے راولپنڈی جانے والی سرگودھا ایکسپریس ڈمپر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ٹرین کاڈرائیورجاں بحق جبکہ دوسرازخمی ہوگیا۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق سرگودھا سے راولپنڈی جانے والی سرگودھا ایکسپریس ڈمپر سے ٹکرا گئی ،حادثے میں ٹرین کا ڈرائیور جاں بحق اوردوسرا زخمی ہوگیا، سرگودھاٹرین حادثے میں

ٹرین کا انجن پٹری سے اتر کر الٹ گیاجس سے سرگودھا راولپنڈی ٹریک بندہو گیا اور ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی ،اطلاع ملتے ہی ریسکیوعملہ حادثے کی جگہ پہنچ گیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی سے لاہور جانے والے تیزگام ایکسپریس میں رحیم یار خان کے قریب آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے میں 65 افراد جاں بحق جبکہ 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔ رحیم یار خان کے علاقے لیاقت پور میں کراچی سے لاہور جانیوالی تیزگام ٹرین میں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ نے ٹرین کی تین بوگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ وزیر ریلوے شیخ رشید کے مطابق واقعے میں 65 مسافر جاں بحق اور تیس سے زائد زخمی ہوگئے۔ بیشتر اموات ٹرین سے چھلانگ لگانے کے باعث ہوئیں۔ جاں بحق اور زخمی افراد تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شرکت کیلئے رائے ونڈ جا رہے تھے۔ فائر بریگیڈ کی دس گاڑیوں نے سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ کولنگ کا عمل جاری ہے۔ زخمیوں کو لیاقت پور اور رحیم یار خان کے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ زکریا ایکسپرس اور ملت ایکسپریس کو خان پور اسٹیشن پر روک دیا گیا ہے۔ سمہ سٹہ سے امدادی ٹرین لیاقت پور روانہ کردی گئی۔ فائر بریگیڈ کی دس گاڑیوں نے سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ تحصیل اسپتال لیاقت پور میں ساٹھ لاشیں منتقل کی گئیں جن میں سے صرف پندرہ ہی قابل شناخت ہیں۔ امدادی سرگرمیوں میں پاک فوج نے بھی حصہ لیا۔ شدید زخمیوں کو آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعہ وکٹوریہ اسپتال بہاولپور منتقل کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔