بریکنگ نیوز: پی ایس 86 کے ضمنی الیکشن میں تہلکہ خیز اپ سیٹ ۔۔۔۔۔۔ 78 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق کون آگے ہے ؟ کراچی سے اسلام آباد تک ہلچل مچا دینےو الی تفصیلات

سکھر (ویب ڈیسک) سندھ کے ضلع دادو کی تحصیل جوہی میں آج ہونیوالے ضمنی الیکشن میں 78 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج آ گئے ہیں ان غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار کو تحریک انصاف کے امیدوار پر بڑی سبقت حاصل ہو گئی ہے ، اب تک موصول ہونے والے

78 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار صالح شاہ 22471 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار امداد حسین لغاری 10122 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں ۔ باقی پولنگ اسٹیشنز پر گنتی کا عمل ابھی جاری ہے پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہی ۔ پیپلز پارٹی کے غلام شاہ جیلانی کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 86 دادو 4 پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی، تحریک انصاف اور 4 آزاد امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ ۔ پیپلز پارٹی نے مرحوم ایم پی اے غلام شاہ جیلانی کے بیٹے پیر صالح شاہ جیلانی کو ٹکٹ دیا ہے، صالح شاہ جیلانی اور تحریک انصاف کے امداد حسین لغاری کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 86 دادو 4 جوہی کے 158 پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جس کی تمام تیاریاں گزشتہ روز ہی مکمل کرلی گئی تھیں۔ الیکشن کا سامان اور عملہ پاک فوج اور رینجرز کی نگرانی میں پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچا دیا گیا تھا، پولنگ کے دوران فوج اور رینجرز کے 1100 جوان اور پولیس کے 1300 اہل کار ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں جو پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر تعینات ہیں۔ ایس ایس پی دادو فرح رضا ملک کے مطابق حلقے میں 158 پولنگ اسٹیشنز میں سے 10 انتہائی حساس اور 62 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ ضمنی انتخاب کے سلسلے میں آج ضلع بھر میں عام تعطیل کی گئی ہے۔