بریکنگ نیوز: کیپٹن (ر) صفدر کو بھی گرفتار کر لیا گیا ، وجہ کیا بنی ؟ تازہ ترین خبر

لاہور (ویب ڈیسک)تازہ ترین خبروں کے مطابق میاں نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ کیپٹن صفدر(ر) کو پولیس نے گرفتار کیا۔کیپٹن (ر) محمد صفدر بھیرہ سے لاہور آرہے تھے۔انہیں راوی ٹول پلازہ سے گرفتار کیا گیا۔

دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی، جس کے بعد انہیں سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی تھی۔نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا سابق وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد کہنا تھا کہ نواز شریف کے پلیٹیلیٹ کاؤنٹ 16 ہزار رہ گئے ہیں۔دوسری جانب نواز شریف کی طبیعت کی خرابی کے باعث ان کے بھائی شہباز شریف نے بھی احتجاج کیا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف کی جان سے کھیلا جارہا ہے، خدانخواستہ اگر نواز شریف کو کچھ ہوا تو عمران نیازی کو قاتل ٹھہرائیں گے۔ انہو ں نے کہا ہے کہ نواز شریف کی سرکاری طبی رپورٹس میں سنگین خطرات کی واضح نشاندہی کی گئی ہے، انہیں اسپتال منتقل نہ کرنا حکومتی بے حسی اور بد ترین سیاسی انتقام پر مبنی پالیسی ہے۔