بریکنگ نیوز: آئل ٹینکر الٹ گیا ۔۔۔۔ تشویشناک اطلاعات موصول

ڈیرہ غازی خان (ویب ڈیسک) ڈی جی خان کی حدود میں انڈس ہائی وے پر آئل ٹینکر الٹ گیا جس سے 40 ہزار لیٹر ڈیزل بہہ گیا، حادثے میں ڈرائیور اور ہیلپر زخمی ہو گئے۔ ڈیزل سے بھرے ٹینکر کو حادثہ کوٹ چھٹہ کے قریب پیش آیا جب ڈرائیور کی لاپرواہی کے سبب ٹینکر الٹ گیا،

ڈرائیور اور ہیلپر زخمی ہو گئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ٹینگر الٹنے سے چالیس ہزار لٹر ڈیزل سڑک پر بہہ گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے پولیس کو اطلاع دی جس نے کسی حادثے کے خدشے کے پیش نظر سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کردیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ آئل ٹینکر کے ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث حادثہ پیش آیا۔