بریکنگ نیوز: پاک فوج کا بدلہ ۔۔۔۔ ایل او سی پر اپنے ایک نوجوان کی شہادت کا ایسا بدلہ لیا کہ پورے بھارت میں کہرام مچ گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے ایک اور سپاہی نے شہید جام شہادت نوش کر لیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے ایل او سی کے بروہ اور چری کوٹ سیکٹر

پر بلا اشتعال فائرنگ کی ۔ جس کے نتیجے میں دو خواتین زخمی ہو گئی ہیں یہ خواتین سریاں گاؤں سے تعلق رکھتی تھیں ۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے سپاہی نعمت ولی جام شہادت نوش گر گئے۔ پاک فوج نے بھرپور جوابی کاروائی کرتے ہوئے بھارت کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔ موثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں متعدد بھارتی فوجیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جب کہ بھارتی چوکیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ۔ غیر ملکی میڈیا ذرائع کے مطابق پولیس عہدیدار ذوالقرنین چوہدری نے بتایا کہ آزاد جموں کشمیر کے علاقے عباس پور میں گھر کے باہر کھڑی خاتون گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئی ۔انہوں نے بتایا کہ یہ فائرنگ بھارت کی جانب سے کی گئی جس کے نتیجے میں خاتون کو زخم آئے اور وہ جاں بر نہ ہوسکیں۔ یہ فائرنگ ایک ایسے موقع پر کی گئی جب امریکی سینیٹرز کرس وین ہولین اور میگی ہیسن نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مظفرآباد کا دورہ کیا تاکہ وہ جموں و کشمیر میں بھارت کے غیرقانونی اقدام کے بعد صورت حال کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ عوامی جذبات کا بھی جائزہ لے سکیں۔ امریکا میں ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار الزبتھ وارین نے مقبوضہ کشمیر میں پابندیوں اور مواصلاتی نظام معطل کرنے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے بھارت سے کشمیری شہریوں کے حقوق کی پاسداری یقینی بنانے کا مطالبہ کیا تھا ۔اس سے ایک دن قبل ہفتے کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے نئی دہلی جانے والے امریکی سینیٹر کو وادی کا دورہ کرنے سے منع کردیا تھا۔