بریکنگ نیوز: پاکستانی معیشت کو سہارا دینے چین میدان میں آگیا ، کل عمران خان سے کس کی ملاقات ہو گئی اور کیا طے پا گیا ؟ تازہ ترین خبر

بیجنگ (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان سے چائنہ گیژوبہ گروپ کے چیئرمین نے ملاقات کی،ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا،چائنہ گیژوبہ گروپ نے پاکستان میں توانائی شعبے میں تعاون پر آمادگی کا اظہار کیا اور پاکستان میں توانائی کے نئے ذخائر کی دریافت پر کام کرنے کی خواہش کا اظہار

کیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر چین پہنچ گئے، وزیراعظم عمران خان سے چائنہ گیژوبہ گروپ کے چیئرمین نے ملاقات کی،جس میں پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگوہوئی،چائنہ گیژوبہ گروپ چائنہ انرجی انجینئرنگ گروپ کا اہم ممبر ہے ،چائنہ گیژوبہ گروپ 100 سے زائد ممالک کے ساتھ توانائی معاہدوں پر کام کررہا ہے ،چائنہ گیژوبہ گروپ نے پاکستان میں توانائی شعبے میں تعاون پر آمادگی کا اظہا رکیا، چائنہ گیژوبہ گروپ نے پاکستان میں توانائی کے نئے ذخائر کی دریافت پر کام کرنے کی خواہش کااظہارکیا، وزیراعظم سے لانگ مارچ ٹائر کمپنی کے سی ای او اور اوریئنٹ ہولڈلنگز گروپ لمیٹڈ کے چیئرمین آف بورڈ نے بھی ملاقاتیں کیں،ملاقاتوں میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیاراور وزیرریلوے شیخ رشید موجودتھے،مشیر تجارت ،معاون خصوصی ندیم بابر،چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ بھی ملاقاتوں میں شریک ہوئے۔ یاد رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ و زیراعظم عمران خان سے قبل چین پہنچ گئے۔پاک فوج کے شعبہ اطلاعاتِ عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ چین پہنچ گئے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف چین کے سرکاری دورے پر چین گئے ہیں۔ جنرل قمر جاوید باجوہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ چین کے تین روزہ دورے پہ پہنچے ہیں جہاں وہ وزیراعظم عمران خان کی چینی صدر اور وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات میں شامل ہوں گے، اس کے علاوہ آرمی چیف چینی عسکری قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔آرمی چیف کمانڈر سدرن تھیٹر اور وائس چئیرمین سنیٹرل لبرین اور پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر سے ملاقات کریں گے۔