بریکنگ نیوز: تہلکہ خیز تبدیلی ۔۔۔۔ پرویز خٹک کی بھی چھٹی۔۔۔ پوری قوم کو ہکا بکا کر دینے والی خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر وفاقی کابینہ میں رد وبدل کا فیصلہ کر لیا ہے ۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان اپنے دورہ امریکا کے بعد جہاں متعدد وزرا کے قلمدان تبدیل کریں گے وہاں کابینہ میں کچھ نئے چہروں کی شمولیت کا بھی امکان ہے،

مسلم لیگ ق اور ایم کیو ایم سمیت اتحادی جماعتوں سے ایک اور وزارت کا کیا گیا وعدہ بھی وفا کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک کو نئی وزارت دئیے جانے کے قوی امکان ہیں ظاہر کیا جا رہا ہے، وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال سے شعبہ تعلیم میں تجربہ سے فائدہ اٹھانے کا آئیڈیا بھی زیر غور ہے جس کے بعد شفقت محمود کو کوئی اور وزارت دی جا سکتی ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کارکردگی پر اسد عمرکو وزارت خزانہ سے ہٹا کر وزارت پٹرولیم جبکہ وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی کی جگہ اعجاز شاہ کو ذمے داریاں دینے کا فیصلہ کیا ہے. وزیراعظم عمران خان نے وزرا کی کارکردگی پر نظرثانی کا انقلابی اقدام اٹھاتے ہوئے پانچ وفاقی وزارتوں کے قلمدانوں میں ردوبدل کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیر خزانہ، داخلہ اور پٹرولیم کے وزرا کے قلمدان تبدیل کئے جائیں گے. نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ اسدعمر کو وزارت خزانہ اور وزیر پٹرولیم غلام سرور سے قلمدان واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا، اسدعمرکو وزارت خزانہ سے ہٹا کر وزارت پٹرولیم دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ وزارت خزانہ کیلئے ٹیکنو کریٹ مشیر تعینات کئے جانے کا امکان ہے جبکہ وزارت کا قلمدان وزیراعظم اپنے پاس رکھیں گے. وزیر مملکت داخلہ شہریارآفریدی کی جگہ اعجاز شاہ کو ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ متوقع ہے جبکہ چیئرمین ایف بی آرکوعہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے. ذرائع کا کہنا ہے فیصلہ وزرا کی کارکردگی کومدنظر رکھ کرکیاگیا ہے ، ریلوے، توانائی، مواصلات کے وزیروں کی کارکردگی اچھی رہی. یاد رہے 29 مارچ کو وزیراعظم عمران خان نے وزارتوں کی کارکردگی کا سہ ماہی جائزہ لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے رپورٹ طلب کی تھی۔