بریکنگ نیوز: پاک فوج کا خصوصی دستہ روس پہنچ گیا ، مگر کس سلسلے میں ۔۔۔۔۔؟ تازہ ترین خبر

راولپنڈی(ویب ڈیسک) روس میں کثیر الملکی فوجی مشقوں ٹیسنٹزکا آغاز ہو گیا،ایس سی او کے تحت مشقیں ایک ہفتہ تک جاری رہیں گی ، پاکستان کا فوجی دستہ بھی مشقوں میں حصہ لے رہاہے ۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق روس میں کثیر الملکی فوجی مشقیں

شروع ہو گئیں، فوجی مشقیں ایک ہفتہ جاری رہیں گی،آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کافوجی دستہ بھی کثیرالملکی فوجی مشقوں کاحصہ ہے،افتتاحی تقریب میں ایس سی اوکے تمام رکن ممالک کے فوجی دستے مشق میں شریک ہیں ، تمام شریک ممالک کے سینئرفوجی عہدیداروں نے تقریب میں شرکت کی،آئی ایس پی آر نے کہا کہ مشقوں سے خطے کی سلامتی واستحکام کو یقینی بنایا جائے گا، مشقوں کا مقصد خطے میں امن و استحکام کے لئے انسداد دہشت گردی تجربات کا تبادلہ ہے ۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سبکدوش ہونے والے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے بہتر مستقبل کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ 23 ستمبر کو ریٹائر ہوجائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ دیا۔ جام کمال نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی بلوچستان کے لئے خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ کمانڈر سدرن کمانڈ نے بڑے منصوبوں کی منظوری کے لئے اہم کردار ادا کیا، ٹیم ورک کے باعث بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال بہت بہتر ہوئی۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کا خلوص و محبت کبھی نہیں بھلا سکتا، صوبے کے بہتر مستقبل کیلئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا، ریٹائرمنٹ کے بعد بھی بلوچستان اولین ترجیح ہوگی۔وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے رخصت ہونے والے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کے اعزاز میں دیے جانے والے عشائیے میں عسکری و سیاسی قیادت نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے جنرل عاصم سلیم باجوہ کی صوبے کیلئے خدمات کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ٹیم ورک سے امن و امان بہتر ہوگیا ہے۔