بریکنگ نیوز: مریم نواز اہل یا نااہل ۔۔۔۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے نے پوری قوم کو حیران کر ڈالا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن میں مریم نواز کو پارٹی عہدے سے ہٹائے جانے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا گیا ، الیکشن کمیشن نے قرار دیا ہے کہ مریم نواز مسلم لیگ (ن) میں پارٹی عہدے کے لیے اہل ہیں اس لیے انہیں پارٹی عہدے سے ہٹایا نہیں جا سکتا ۔

مریم نواز کے خلاف درخواست پی ٹی آئی کی خاتون رہنماؤں ملیکہ بخاری وغیرہ نے دی تھی ، چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے 3 رکنی بنچ نے درخواست پر فیصلہ سنایا اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواست مسترد کردی ، الیکشن کمیشن نےقرار دیا کہ مریم نواز پارٹی کی صدر رہ سکتی ہیں ، یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے مریم نواز کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر رکھا تھا جو آج 11 بجے سنایا جانا تھا ۔ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق قانونی برادری جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف دائر صدارتی ریفرنس کی سماعت کرنیوالے لارجر بنچ کے ددممبران پر اعتراضات اٹھانے جارہی ہے ،قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے خلاف دائر صدارتی ریفرنس کو چیلنج کررکھا ہے ،اس ریفرنس میں قاضی فائز عیسیٰ کو مبینہ طور پر اثاثہ جات ظاہر نہ کرنے پر عہدے سے ہٹانے کا کہا جارہاہے،جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں ایپکس کورٹ کاسات رکنی لارجر بنچ آج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی طرف سے صدارتی ریفرنس کیخلاف دائر پٹیشن کی سماعت کریگا ۔بنچ کے دیگر ممبران میں جسٹس مقبول باقر،جسٹس منظور احمد ملک،جسٹس سردار طارق مسعود،جسٹس فیصل عرب،جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل شامل ہیں،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے علاوہ متعدد بار ز ایسوسی ایشنز اور کونسلز جس میں سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن ،پاکستان بارکونسل،سندھ ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن ،کوئٹہ بار ایسوسی ایشن نے اپنے صدر محمد آصف رکئی،بلوچستان بارکونسل ،بلوچستان ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن ،سندھ بارکونسل نے سابق چیئرمین سینٹ اوروکیل رضاربانی اور اسی طرح عابد حسن منٹو اور آئی ،اے رحمٰن نے مشترکہ پٹیشن کے ذریعے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس کے کے آغا کیخلاف صدارتی ریفرنس کو چیلنج کر رکھا ہے۔