کارگل محاذ کے بعد نیا محاذ : بلند ترین چوٹی پر پاکستانی ٹینک تعینات ۔۔۔ پاک فوج نے پوری دنیا کو سرپرائز دے دیا

اسلام آباد (ویب ڈسیک ) پاکستان دنیا کے سب سے بلند ترین مقام پر ٹینک تعینات کرنے والا ملک بن گیا، آئی جیایف سی کا کہنا ہے کہ دنیا میں سب سے اونچی جگہ ہمارا ٹینک کھڑا ہے، بھارتی آرمی چیف نےدعویٰ کیا کہ ان کا ٹینک سب سے اونچائی پرکھڑا ہے

جس کے بعد ہم نے پیمائش کی اوربتایا کہ پاکستانی بھارتی ٹینک سے700 فٹ اونچا کھڑا ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی جی ایف سی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے دنیا میں سب سے زیادہ بلندی پر ٹینک تعینات کرنے والے ملک کا اعزاز حاصل کر رکھا ہے۔ آئی جی ایف سی کا کہنا ہے کہ بھارتی آرمی چیف نے ایک مرتبہ دعویٰ کیا تھا کہ ان کا ٹینک سب سے اونچائی پرکھڑا ہے ۔ بھارتی آرمی چیف کے دعوے کے بعد پاک فوج نے باقاعدہ پیمائش کی اور پھر بھارت کو بتایا کہ پاکستانی ٹینک بھارتی ٹینک سے700 فٹ زیادہ اونچائی پر کھڑا ہے۔ہمارا ٹینک تورا بورا پہاڑوں کے سامنے ہمارے علاقے میں کھڑا ہے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی ملاقات،کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال،کشمیر کے اندر بائیس روزہ کرفیو سے پیدا ہونے والی صورتحال اور کشمیریوں کو درپیش مشکلات اور پریشانیوں کا بھی جائزہ لیا گیا،دونوں راہنماؤں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ کشمیر پر اس وقت ”ابھی نہیں تو کبھی نہیں “کی صورتحال بن گئی ہے،مسئلہ کشمیر مودی سرکار کی حماقت سے پوری دنیا کے سامنے اجاگر ہوا ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئےسینیٹر سراج الحق نے حکومت کو تجاویز سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کشمیر کی آزادی کو اپنی پہلی ترجیح بنائے اور اس مسئلہ پر فوکس کرے،کشمیر پاکستان کیلئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے،اب آزاد اور انصاف پسند دنیا کا فرض ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر حل کرنے کی طرف بھرپور توجہ دے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانے اور دنیا کو بھارت کے مظالم سے آگاہ کرنے کیلئے ہر سطح پر کوشش کررہی ہے،سینیٹر سراج الحق نے وزیر خارجہ کو ان کوششوں کے مثبت نتائج سے بھی آگاہ کیا۔سینیٹر سراج الحق نے اس بات پر زور دیا کہ اس وقت کشمیر میں انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر ہونے والی خلاف ورزیوں کو روکنے کی فوری ضرورت ہے ،ساری کشمیری قیادت اور ہزاروں نوجوان جیلوں میں بند ہیں،جو بھی آزادی کا نعرہ لگاتا ہے اسے پکڑ کرعقوبت خانوں میں بند کردیا جاتا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے ،ہمیں متحد ہوکر کشمیریوں کا ساتھ دینا ہوگا، حکومت مسئلہ کشمیر کو اپنی پہلی ترجیح بنائے گی تو قوم حکومت کا ساتھ دے گی۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت ان تجاویز کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ طے کرے گی۔