رانا مشہور کی مشکلات میں اضافہ ۔۔۔ ایسا وعدہ معاف گواہ سامنے آگیا کہ (ن) لیگی رہنما کو دن میں تارے نظر آگئے

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب یوتھ فیسٹیول کیس میں سابق صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔ گرفتار ملزم وسیم احمد نے اعتراف جرم کرتے ہوئے رانا مشہود سمیت دیگر کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے۔ نیب نے وسیم احمد کا احتساب عدالت سے راہدری ریمانڈ حاصل کر کے ملزم کو چیئرمین نیب

کے سامنے پیش کر دیا جہاں پر ملزم وسیم احمد نے چئیرمین نیب کو وعدہ معاف گواہ بننے کا بیان ریکارڈ کرا دیا۔ ملزم وسیم احمد نے اپنے بیان میں اعتراف کیا کہ یوتھ فیسٹیول میں سابق صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود نے غیر قانونی ٹھیکے دئیے، رانا مشہور اور سابق ڈی جی سپورٹس عثمان انور نے کروڑوں روپے کا قومی خزانہ کو نقصان پہنچایا۔ملزم نے اپنے بیان میں کہا کہ فرضی کمپنیز بنا کر رانا مشہور اور عثمان انور نے من پسند افراد کو ٹھیکے دئیے، ایسی کمپنیز کو ٹھیکے دئیے گئے جو رجسٹرڈ ہی نہیں تھیں۔ ذرائع کے مطابق نیب ٹیم ملزم وسیم احمد کا کل مقامی عدالت میں اعترافی کا بیان ریکارڈ کرائے گی۔یاد رہےپنجاب یوتھ فیسٹیول کرپشن سکینڈل کیس میں 4 ملزمان کے 14 روزہ جسمانی اور ایک کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی تھی تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت نے پنجاب یوتھ فیسٹیول کرپشن سکینڈل کیس میں ملوث 4 ملزمان کے 14 روزہ جسمانی اور ایک کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے انہیں دوبارہ 05 ستمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ احتساب عدالت کے جج نعیم ارشد ملک نے کیس کی سماعت کی، نیب پراسیکیوٹر حافظ اسد اللہ کی جانب سے ملزمان کے مزید 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملزمان سے ابھی مزید تفتیش کرنا باقی ہے، ملزمان پر پنجاب یوتھ فیسٹیول میں خلاف ضابطہ ٹھیکوں کے ذریعے لاکھوں روپے بٹورنے کا الزام ہے، یوتھ فیسٹیول میں پیپرا رولز کی سنگین خلاف ورزی ہوئی، ایسی

کمپنیوں کو ٹھیکے دیئے گئے جو رجسٹرڈ ہی نہیں، یوتھ فیسٹیول میں سنگین نوعیت کی بے قاعدگیاں اور کرپشن ہوئی۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ کرپشن کی وجہ سے قومی خزانے کو 200 ملین کا نقصان پہنچا ، جعلی اور ایسی کمپنیوں کو ٹھیکے دیئے گئے جو اس کی اہل نہیں تھیں، گرفتار سابق ڈی جی سپورٹس عثمان انور کے بیانات کی روشنی میں گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں جبکہ ملزمان میں احسان الحق، محمد عمران، طیب وسیم, محمد آصف، خالد محمود شامل ہیں۔نیب ذرائع کے مطابق پنجاب یوتھ فیسٹیول کرپشن کیس میں گرفتار ملزم وسیم احمد نے اعتراف جرم کرلیا تھا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم وسیم احمد سابق صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود اور سابق ڈی جی اسپورٹس عثمان احمد کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے۔قومی احتساب بیورو نے وسیم احمد کا احتساب عدالت سے راہدری ریمانڈ حاصل کر کہ ملزم کو چئیرمین نیب کے سامنے پیش کر دیا۔ذرائع کے مطابق ملزم وسیم احمد نے چئیرمین نیب کو وعدہ معاف گواہ بننے کا بیان ریکارڈ کرادیا۔ بیان میں ملزم نے کہا کہ یوتھ فیسٹیول میں سابق صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود نے غیر قانونی ٹھیکے دیے۔ وعدہ معاف گواہ بننے والے ملزم کے مطابق رانا مشہور اور عثمان انور نے کرپشن کر کے قومی خزانہ کو کروڈوں روپے کا نقصان پہنچایا۔وعدہ گواہ ملزم کے مطابق ایسی کمپنیز کو ٹھیکے دئیے گئے جو رجسٹرڈ ہی نہیں تھیں۔ ان کے مطابق فرضی کمپنیز بناکر رانا مشہور اور عثمان انور نے من پسند افراد کو ٹھیکے دئیے۔ذرائع کے مطابق سابق ڈی جی اسپورٹس عثمان انور بھی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث رہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم وسیم احمد کا کل مقامی عدالت میں 164 کے تحت بیان ریکارڈ کرایا گیا تھا۔