بریکنگ نیوز: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا اہم اعلان ۔۔۔ قوم سے بڑی اپیل بھی کر ڈالی

راولپنڈی (ویب ڈیسک) آئی ایس پی آرمیں یوم دفاع وشہداکے حوالے سے کانفرنس کانعقاد کیا گیا جس میں ملک بھرسے سول وفوجی حکام کی شرکت کی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہرشہیدکے گھرجانے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا،

گزشتہ سال بہت اچھا ردعمل رہا اور ہر شہید کو یاد کیا گیا، میجرجنرل آصف غفورکا کہنا تھا کہ اس سال بھی ہرشہید کے گھرپہنچیں گے،عوام سے درخواست ہے وہ شہدا کے ورثا سے ملیں اور ان شکریہ اداکریں،ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ گلی گلی، محلے محلے میں شہدا کی تصاویرآویزاں کی جائیں،عظیم قومیں اپنے شہدا کو یاد رکھتی ہیں، انہوں نے کہا کہ یوم دفاع کی مناسبت سے چھاؤنیوں میں ہتھیاروں کی نمائش ہوگی “کشمیر بنے گا پاکستان”تقریبات کاحصہ ہوگا۔ میجرجنرل آصف غفور نے کہا کہ مرکزی تقریب جی ایچ کیومیں منعقد ہوگی ،یوم دفاع وشہدا کی تقریب کے فارمیٹ میں تبدیلی کی گئی ہے، جی ایچ کیومیں تقریب شام کے بجائے دن کے وقت ہوگی جس میں صرف شہداکے ورثا اورغازی شرکت کریں گے،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ یادگار شہدا پرحاضری دیں گے اورپھول چڑھائیں گے،آرمی چیف شہدا کے ورثا اورغازیوں سے ملاقات بھی کریں گے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فارمیشن اورشہرشہرتقریبات ہوں گی، یوم دفاع کی مناسبت سے چھاؤنیوں میں ہتھیاروں کی نمائش ہوگی “کشمیر بنے گا پاکستان”تقریبات کاحصہ ہوگا،عوامی مقامات پرشہدا کی تصاویرآویزاں کی جائیں گی ،عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل ہے، میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے اعلان کردہ”کشمیرآور”کے سلسلے میں بھی بات چیت جاری ہے،دوپہر 12بجے ملک بھر میں سائرن بجائے جائیں گے ،12 بجے قومی اورکشمیرکاترانہ بجایا جائےگا،پوری قوم اپنے اپنے علاقے اورکام کی جگہ اکٹھی ہوگی ،اس سلسلے میں نوجوانوں بالخصوص طلبا سے شرکت کی اپیل کی گئی جس میں کشمیریوں کےساتھ یکجہتی کا اظہارکیا جائے گا، قومی ہیرو، شوبزاور میڈیا نمائندے بھرپور شرکت کریں گے۔