بریکنگ نیوز: معاشی مشکلات کا خاتمہ ۔۔۔۔ پاکستان کے کس اہم شہر میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہو گئے ، خبر ملتے ہی ماہرین اور انجینئرز کی دوڑیں لگ گئیں

کوہاٹ (ویب ڈیسک ) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے کوہاٹ میں تیل اور گیس کے ذخائر کی دریافت کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستانی عوام جو مہنگائی اورسروں پر جنگ کے منڈلاتے ہوئے خطرات کے باعث تشویش میں مبتلا ہیں۔ ان کو ایسے خراب وقت میں ایک انتہائی شاندار خوش خبری سُنا دی گئی ہے۔

اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ او جی ڈی سی ایل کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ کوہاٹ میں تیل اور گیس کے ذخائر سے ابتدائی تخمینے کے مطابق یومیہ ایک کروڑ 27 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوسکے گی۔ او جی ڈی سی ایل کے مطابق دریافت سے یومیہ 240 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔منصوبے میں 50فیصد سرمایہ کاری او جی ڈی سی ایل اور 50فیصد جوائنٹ وینچر میں شامل دیگر کمپنیوں نے کی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کیکڑا کے بارے میں کہا گیا تھا کہ وہاں پر تیل و گیس کے ذخائر موجود ہیں، تاہم بعد میں پاکستان کی سمندری حدود میں ڈرلنگ کا کام بند کر دیا گیا۔ کیکڑا 1 کے مقام پر کھودے گئے کنویں سے تیل و گیس کے ذخائر دریافت نہ ہوئے، حکومت نے باقاعدہ اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پاکستان کی سمندری حدود میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کیلئے جاری کام میں ناکامی کا باقاعدہ اعلان کر دیا تھا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان کی سمندری حدود میں ڈرلنگ کا کام بند کر دیا گیا ۔ کیکڑا 1 کے مقام پر کھودے گئے کنویں گے تیل و گیس کے ذخائر دریافت نہ ہوئے۔ ندیم بابر کے مطابق ڈرلنگ کے منصوبے پر لاگت کا تخمینہ 100 ملین ڈالر سے زیادہ کا رہا۔ جوائنٹ وینچرمیں امریکی کمپنی ایگزون موبل کیعلاوہ او جی ڈی سی اور پی پی ایل شامل تھے۔ خیبر پختونخواہ میں بھی تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کیا گیا تھا۔