بریکنگ نیوز : آج امریکہ سے کون سی بڑی شخصیت دورہ پاکستان کے لیے اسلام آباد پہنچنے والی ہے ؟

اسلام آباد(ویب ڈیسک) امریکی نائب وزیرخارجہ ایلس ویلز پانچ روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گی، وہ پاکستانی حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی نائب معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز اعلیٰ سطح امریکی وفد کے ہمراہ آج پاکستان پہنچیں گی۔ ایلس ویلز پاکستان میں سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گی۔

ذرائع کے مطابق ایلس ویلز، وزارت خارجہ میں وفود کی سطح پر مذاکرات میں حصہ لیں گی، افغان مفاہمتی عمل پر پیشرفت پر کلیدی گفتگو ہوگی، علاقائی امن وسلامتی کے امور زیر غور آئیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی نائب وزیرخارجہ ایلس ویلز کے دورے کا مقصد پاک، امریکا تعلقات کو مستحکم کرنا ہے۔