بریکنگ نیوز : پاکستان کے اچھے دن آ گئے ۔۔۔ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے شاندار اعلان کر دیا ، عمران خان کا دل خوش ہو گیا

کوالالمپور(ویب ڈیسک) ملائیشیاء کے وزیراعظم ڈاکٹرمہاتیر محمد نے کہا ہے کہ پاکستان اور ملائشیاء کے درمیان مضبوط اور گہرے تعلقات ہیں دونوں ممالک کے درمیان کئی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے سے یہ تعلقات مزیدمستحکم ہونگے،مسائل پر متحد ہوکر قابو پاسکتے ہیں،دونوں ممالک میں موجود صلاحیتوں کو استعمال میں لاکر باہمی تجارت کو بڑھایا

جاسکتا ہے جس سے تعلقات کے نئے راستے کھلیں گے۔،باہمی تعلقات کو سٹریٹجک شراکت میں بدلنے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور تعاون میں اضافہ ہوگا ۔ملائشین وزیر اعظم ڈاکٹرمہاتیر محمد یہاں راولپنڈی ایوان وصنعت و تجارت کی 32 ویں انٹرنیشنل ا چیومنٹ ایوارڈز کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے ۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ پاکستان کو اقتصادی اور معاشی چیلنجز کا سامنا ہے ایک سال بعد اکنامک نتائج دیکھنے کو ملیں گے، کرنٹ اکائونٹ خسارہ 2ارب ڈالرز سے کم ہوکر ایک ارب ڈالرز ماہانہ پرآگیا، کفایت شعاری مہم شروع کردی ہے،نان ٹیکس پیئرز کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہے۔جمعرات کو گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر نے ظہرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اقتصادی اور معاشی چیلنجز کا سامنا ہے ایک سال بعد اکنامک نتائج دیکھنے کو ملیں گے ، تاریخ میں کبھی اتنا کرنٹ اکائونٹ خسارہ نہیں دیکھا، ایک وقت تھا جب پاکستان میں اتنا کرنٹ اکائونٹ خسارہ نہیں تھا ، فارن ایکسچینج ریزرو خطرناک حد تک کم ہو چکے تھے ،کرنٹ اکائونٹ خسارے پر بہت حد تک قابو پالیا گیا ہے ،حالات کے پیش نظر کفایت شعاری مہم شروع کی گئی ،وزیر اعظم عمران خان نے خود کفایت شعاری مہم کو لیڈ کیا اور شعور دیا،برآمدات کی صورتحال بھی کچھ بہتر نہیں ، پرائیویٹ سیکٹرز کو عالمی ایکسپورٹرز کے مقابلے میں لانا ہو گا۔(ش س م)