بریکنگ نیوز : نیا چیئرمین سینٹ کون ہو گا ؟ اپوزیشن جماعتیں ایک نام پر متفق ہو گئیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کی تما م اپوزیشن جماعتوں نے فیصلہ کر لیا ، صادق سنجرانی کے بعد نیا چیئرمین سینیٹ کون ہو گا ، پارلیمنٹ میں موجود اپوزیشن کی سیاسی جماعتیں ایک نام پر متفق ہو گئیں ، تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں آج اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کا خصوصی اجلاس ہوا،

یہ خصوصی اجلاس کافی دیر جاری رہا جسکے اختتام پر سینئر سیاستدان اکرم درانی نے اعلان کیا ہے کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ اجلاس کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں نئے چیئرمین سینٹ کے انتخاب میں میر حاصل بزنجو کو ووٹ دیں گی ۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق چیئرمین سینٹ کی تبدیلی کے معاملے پر اسلام آباد میں حکومت اور اپوزیشن کی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے ، فریقین نے سینیٹرز سے رابطے بڑھا دیئے ہیں۔ پی ٹی آئی ،متحدہ،فاٹا،بی اے پی سینیٹرز کی صادق سنجرانی سے ملاقات کی،پیپلزپارٹی کے سنیٹرزنے شیری رحمن سے مشورے کئے،بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس میں حکومت اور اپوزیشن سےوابستہ ارکان کے الگ الگ اجلاس میں صورتحال پر غور کیا گیا، تحریک انصاف ، ایم کیو ایم، فاٹا اور بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان کی چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سے ملاقات ہوئی جبکہ پیپلزپارٹی کے سینیٹرز نے پارلیمانی لیڈر شیری رحمٰن سے مشورے کئے۔