صرف خبر نہیں ، پکی خبر ۔۔۔۔۔کل عمران خان سے ملاقات کرنے والے 15 (ن) لیگی ایم پی ایز میں کون کون شامل تھا ؟ ناموں کی فہرست سامنے آ گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) کل وزیراعظم عمران خان سے ( ن) لیگ کے جن ناراض 15 ایم پی ایز نے ملاقات کی ان کے نام سامنے آ گئے ہیں ۔ اس ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی موجود تھے تاہم اب انکشاف ہواہے کہ یہ ملاقات صرف دو گھنٹے قبل ہی طے ہوئی تھی

تاہم مزید 20 اراکین کو گروپ میں شامل کرنے کیلئے کھلاڑیوں کو ٹاسک سونپ دیا گیاہے ۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے دعویٰ کیاہے کہ عمران خان سے ملاقات کرنے والے ن لیگی رہنماﺅں کے نام سامنے آ گئے ہیں جن میں اظہر خان ، فیصل نیازی ، غیاث الدین ، حاجی اشرف انصاری ، نشاط خان ،چوہدری ارشد، شعیب اویسی ،ریاض حسین پیرزادہ ، محمودالحق ، یونس انصاری ، محمد ارشد ، فیصل خواجہ ، غضنفر لانگا ، عطاالرحمان ، جمیل شرقپوری ، اصغر چانڈیو ، قاسم ہنجرا اور غضنفر شامل ہیں ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مزید 20 اراکین کو گروپ میں شامل کیا جائے گا اور اس کا ٹاسک کھلاڑیوں کو سونپ دیا گیا ہے جبکہ 35 اراکین مکمل ہونے تک کوئی فارورڈ بلاک کی حمایت یا اعلان نہیں کرے گا ۔عمران خان کے ساتھ ملاقات کے دوران ناراض لیگی رہنماﺅں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ ان لوگوں کے ساتھ نہیں چلنا چاہتے جنہوں نے ملک کو لوٹا ، ہم نے محنت سے کام کیا لیکن افسوس ہے کہ ہمیں پارٹی میں عزت نہ دی گئی ۔ عمران خان نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ آئندہ چند ماہ میں پاکستان میں خوشحالی آ جائے گی ۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ میری سیاسی بصیرت ہے،چیئرمین سینیٹ تبدیل نہیں ہوگا،عمران خان شریف سیاست دان ہے،کبھی توڑپھوڑ نہیں کی،کوئی آئے یا جائے عمران خان کو کوئی فرق نہیں پڑتا،لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے وزیر ریلوے نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ ن کے9ایم این اے عمران خان سے ملاقات کیلئے تیار ہیں20بھی ہوسکتے ہیں، ساری اپوزیشن جانتی ہے پاک فوج عمران خان حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،یہ سارے لوگ بےوقوف ہیں جلسہ کررہے ہیں ۔ (ش س م)