شاباش عمران خان : بجٹ 2019 میں عمرا ن خان نے پاکستانی کسانوں کو ایسی خوشخبری سنا دی کہ پورے ملک کے کسان جھولیاں اٹھا کر کپتان کو دعائیں دینے لگے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا کہ بجٹ میں چھوٹے کسانوں کے فصل خراب ہونے کی صورت میں نقصان کی تلافی کیلئے انشورنس اسکیم متعارف کرائی جارہی ہے جس کیلئے 2.5 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ جبکہ ایک اور خبر کے مطابق وفاقی حکومت نے

نان فائلرز کے جائیداد خریدنے پر پابندی ختم کرنے کی تجویز پیش کر دی کیوں کہ جائیداد کی خریداری پر پابندی کے مطلوبہ نتائج سامنے نہیں آئے ۔وزیر مملکت برائے مالیات نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے یہ پابندی عائد کی تھی کہ کسی نان فائلر (ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے) کے نام پر 50 لاکھ روپے سے زائد کی جائیداد کو رجسٹر یا ٹرانسفر نہیں کیا جاسکتا تاہم یہ بات مشاہدے میں آئی کہ جائیداد کی خریداری پر اس پابندی کے مطلوبہ نتائج سامنے نہیں آئے۔انہوں نے کہا کہ اس اقدام کو عدالت میں بھی چیلنج کردیا گیا ہے لہٰذا نان فائلرز کیلئے غیر منقولہ جائیداد کی خریداری پر عائد یہ پابندی ختم کرنے کی تجویز ہے۔