بریکنگ نیوز : اہم ترین عدالت سے وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی کے حوالے سے دنگ کر ڈالنے والی خبر آ گئی

لاہور(ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست سماعت کیلئے مقررکردی گئی ،جسٹس مامون رشید شیخ کی سربراہی میں دورکنی بنچ پیر کو سماعت کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی،جسٹس مامون رشید پر مشتمل 2 رکنی بنچ پیرکو

سماعت کرے گا۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ انگلینڈ کی عدالت ٹیرن وائٹ کوعمران خان کی بیٹی قراردے چکی ہے،عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں ٹیرن وائٹ کا ذکرنہیں کیا،وزیراعظم عمران خان آئین کے آرٹیکل 62 اور63 پرپورانہیں اترتے ،عدالت سے استدعا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کونااہل قراردے دیا جائے ۔ یاد رہے چند روز قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کی درخواست مسترد کردی تھی اور وارننگ دی کہ آئندہ ایسی درخواست آئی تو جرمانہ بھی کریں گے۔وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی کی ایک درخواست الیکشن مہم سے پہلے اورایک بعد میں دائر کی گئی تھی درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ وزیراعظم عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں اپنی بیٹی کو ظاہر نہیں کیا، انہوں نے اپنی بیٹی ٹیریان سے متعلق جھوٹ بولا لہذا وہ صادق و امین نہیں رہے۔ خیال رہے قومی اسمبلی سے وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد 18 اگست 2018 کو عمران خان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا ، صدر مملکت ممنون حسین نے حلف لیا تھا۔ بطور منتخب وزیر اعظم عمران خان نے اپنی پہلی تقریر میں کہا تھا کہ سب سے پہلے احتساب ہوگا، قوم کا مستقبل برباد کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے، کسی ڈاکو کو این آر او نہیں ملے گا، مجھے کسی ڈکٹیٹر نے نہیں پالا، اپنے پیروں پر یہاں پہنچا ہوں۔ کرکٹ کی 250 سالہ تاریخ کا واحد کپتان ہوں جو نیوٹرل امپائر لایا۔ واضح رہے کہ25 جولائی 2018 کو ہونے والے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے واضح اکثریت حاصل کی تھی۔