پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے تقرر کے لیے سنی اتحاد کونسل نے سپیکر پنجاب اسمبلی کو تحریری درخواست دیدی، سنی اتحاد کونسل نے ملک احمد خان بھچر کو اپوزیشن لیڈر مقرر کرنے کی درخواست دی، اپوزیشن لیڈر کی درخواست سیکرٹری پنجاب اسمبلی کو باضابطہ وصول کروا دی گئی۔
اپوزیشن لیڈر کے تقرر کے لئے سنی اتحاد کونسل کے ارکان کے دستخطوں سے درخواست دی گئی ہے، پنجاب اسمبلی رولز 23 اے 1997کے تحت اپوزیشن لیڈر کے تقرر کی استدعا کی گئی ہے، درخواست وصولی کے بعد اب سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اپوزیشن لیڈر کے تقرر کا نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔
Discussion about this post