پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ و پروگرام ہوسٹ شائستہ لودھی نے کہا ہے کہ مجھے ڈراموں میں صرف رونے دھونے والے کردار ملتے ہیں شاید میری شکل ہی ایسی ہے، حال ہی میں نجی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران شائستہ لودھی نے اپنی زندگی اور کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا، شائستہ حال ہی میں نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل “فنا” میں اداکار اعجاز اسلم کے ساتھ نظر آ رہی ہیں، اس ڈرامے کی کہانی قبائلی روایات کے گرد گھومتی ہے، ڈرامہ فنا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شائستہ لودھی کا کہنا تھا کہ اب تک میں نے جتنے ڈرامہ کئے ہیں یہ کردار ان سب سے مختلف ہے، مذکورہ کردار میری ذاتی زندگی سے مختلف ہے اسی لیے میں نے اس کردار سے بہت کچھ سیکھا ہے، میں نے اس کردار سے سیکھا ہے کہ خاموش رہنا بڑی طاقت ہے۔
پاکستانی معاشرے سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں بہت ساری ایسی باتیں دیکھنے کو ملتی ہیں جنہیں دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ ہم آج بھی ماضی میں ہی کھڑے ہیں، ہمارے ہاں آج بھی یہی سوچ پائی جاتی ہے کہ بیٹا پیدا کیوں نہیں ہوا، ڈراموں میں کم نظر آنے کے سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری پہلی ترجیح میرا کلینک ہے اس کے ساتھ ساتھ اب دو برانڈز بھی ہیں، اس لیے مشکل ہوتا ہے کہ کسی پراجیکٹ میں مسلسل مہینوں تک مصروف رہوں۔
Discussion about this post