یقین کرنا مشکل ہوگا مگر اوپر تصویر میں جو پرس نظر آ رہا ہے وہ ہوا سے تیار کیا گیا ہے، جی ہاں واقعی پیرس فیشن ویک کے موقع پر اس انوکھے پرس کو پیش کیا گیا، جو ہوا سے تیار کیا گیا ہے، فرانس سے تعلق رکھنے والی کمپنی کوپرینی نے امریکی خلائی ادارے ناسا کے اشتراک سے ائیر سوائپ بیگ نامی پرس تیار کیا،پرس کا 99 فیصد حصہ ہوا جبکہ ایک فیصد گلاس پر مبنی ہے اور اس شفاف بیگ کا وزن محض 33 گرام ہے۔
کمپنی نے بتایا کہ بادل جیسا یہ پرس سیلیکا ایرو جیل نامی نانو میٹریل سے تیار کی گئی سب سے بڑی چیز ہے، یہ میٹریل زمین کا ہلکا ترین ٹھوس میٹریل ہے اور ناسا کی جانب سے اکثر اسے ستاروں کی گرد جمع کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، کمپنی کے شریک بانی Sébastien Meyer نے کہا کہ یہ سائنسی ہونے کے ساتھ ساتھ شاعرانہ بیگ ہے، کمپنی کے چیف ایگزیکٹو Arnaud Vaillant نے اسے کسی بادل جیسا جادوئی قرار دیا، کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ پرس 1200 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت اور اپنے سے 4 ہزار گنا زیادہ دباؤ برداشت کرسکتا ہے۔
Discussion about this post