صوبائی وزراء صحت خواجہ عمران نزیر اور خواجہ سلمان رفیق نے صحت کے شعبے میں اصلاحات لانے کا فیصلہ کرلیا۔، ذرائع کے مطابق پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی ڈیوٹی یقینی بنانے کے لیے بائیو میٹرک جلد لانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ بائیو میٹرک کے حوالے سے سیکرٹری ہیلتھ اور سٹیک ہولڈرز سے پلین مرتب کر لیے گئے۔
پہلے مرحلے میں لاہور کے تمام ہسپتال اس کے بعد پنجاب کے دیگر شہروں میں بائیو میٹرک حاضری نافذ کی جائے گی، پروفیسرز کے لیے بھی بائیومیٹرک حاضری لگانا ضروری ہو گا، ذرائع کاکہنا ہے کہ پرائمری ہیلتھ کے ماتحت تمام ہسپتال کو بھی دوبارہ سے ایک ہی ماڈل کے تحت ری ویمپنگ بھی کی جائے گی، ری ویمپنگ کا اختتام بھی اسی سال کے اخر میں مکمل بھی کرلیا جائے گا۔
Discussion about this post