لاڈلے کی سزا معطل ہوئی ہے ختم نہیں ہوئی، سابق وزیراعظم شہباز شریف

لاہور(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کا عمران کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی پر بیان آگیا۔
سابق وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لاڈلے کی سزا معطل ہوئی ہے ختم نہیں ہوئی۔ چیف جسٹس کا ”گُڈ ٹو سی یو“ اور ”وشنگ یو گڈ لک“ کا پیغام اسلاآباد ہائی کورٹ تک پہنچ گیا۔ فیصلہ آنے سے پہلے ہی سب کو پتہ ہو کہ فیصلہ کیا ہوگا تو یہ نظام عدل کے لئے لمحہ فکریہ ہونا چاہیے۔