توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطل ، رہا کرنے کا حکم

لاہور(ویب ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطل کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ توشہ خانہ فوجداری کارروائی کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ چیف جسٹس عامرفاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطل کردی۔