اہم شخصیت کپتان سے ملاقات کے لیے اٹک جیل پہنچ گئی

لاہور(ویب ڈیسک)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان قانونی امور نعیم پنجوتھا عمران خان سے ملاقات کیلئے اٹک جیل پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق نعیم پنجوتھا کو عمران خان سے اٹک جیل میں ملاقات کی اجازت مل گئی۔اٹک جیل انتظامیہ نے چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی۔ اٹک جیل کے اہلکار نعیم پنجوتھا کو اپنی گاڑی میں بٹھا کر ا ندر لے گئے ہیں ۔عمران خان سے ملاقات کے لئے صرف نعیم پنجوتھا کو ہی اجازت دی گئی ہے۔ نعیم پنجوتھا چیئرمین پی ٹی آئی سے پاور آف اٹارنی پر دستخط کرائیں گے۔