نگران وزراء کو عہدوں سے ہٹا نے کا  حکم جاری

لاہور(ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخواہ میں نگران وزراء کو سیاست میں ملوث ہونے پر عہدوں سے ہٹانے کا حکم جاری کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سیکریٹری الیکشن کمیشن نے نگران وزیر اعلٰی کو خط لکھ کر  کہا ہے کہ  خیبر پختونخواہ میں چند وزراء،مشیر اورمعاونین  کو سیاسی مقاصد کے لئے بھرتی کیا گیاہے۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ نگران کابینہ کے کچھ لوگ میڈیا پر سیاسی وابستگی کا اظہار کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ حال ہی میں الیکشن کمیشن کے کہنے پر خیبر پختونخواہ کے نگران وزیر شاہد خٹک  نے استعفٰی دیا تھا ۔