کرکٹ ورلڈ کپ 2023: پاکستان اور بھارت کے میچ کی تاریخ تبدیل ہونے کا امکان

لاہور(ویب ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کی طرف سے2023ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کا شیڈول تبدیل ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق15اکتوبر کو ہندوؤں کا تہوار نوراتری شروع ہو رہاہے۔

جس کی وجہ سے بھارت کے سیکیورٹی اداروں نے  بھارتی کرکٹ بورڈ کو سفری پروگرام میں تبدیلی کی درخوست کی ہے۔جبکہ شائقین نے پاک بھارت میچ دیکھنے کے لئے پہلے سے ہوٹلوں کی بکنگ کروا رکھی ہے۔یاد رہےکہ پاک بھارت میچ 15 اکتوبر کو انڈیا کے شہر احمد آباد میں شیڈولڈ ہے۔