قومی اسمبلی میں بل منظور: نگران حکومت کے اختیارات میں بڑا اضافہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تازہ ترین خبروں کے مطابق پی ڈی ایم کی حکومت وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے اور اس طرح نگران وزیراعظم اور نگران حکومت کے اختیارات میں اضافے سے متعلق شق 230 سمیت الیکشن ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی میں کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا ہے ۔صرف جماعت اسلامی ، پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ربانی نے شق 230 کی مخالفت کی ۔ الیکشن ایکٹ کی شق 230 میں ترمیم کے بعد اب نگران حکومت کو روز مرہ اور ہنگامی نوعیت کے معاملات کو دیکھنے کا اختیار ہو گا ۔ نگران حکومت پہلے سے جاری یعنی موجودہ حکومت کے جاری پروگرامز اور منصوبوں سے متعلق فیصلہ کر سکے گی ۔ اور ان منصوبوں اور معاہدوں پر اداروں سے بات چیت کرنے کا اسے اختیار ہو گا ۔مگر نگران حکومت اداروں سے کوئی نیا معاہدہ نہیں کر سکے گی ۔