پی ٹی آئی کے 22 اشتہاری رہنماؤں کی فہرست جاری

لاہور(ویب ڈیسک)انسداد دہشتگردی عدالت نے سانحہ 9 مئی کے مقدمے میں میاں اسلم اقبال،حماد اظہر ،فرخ حبیب اورعلی امین گنڈاپور سمیت 22 ارکان کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔اس کیس کی سماعت جج عبہر گل خان نے کی ۔
اس کیس اشتہاری قرار پانے والوں میں پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت حماد اظہر ،فرخ حبیب ،مراد سعید،علی امین گنڈاپور ،اعظم سواتی زبیر نیازی ۔ احمد خان نیازی ،حسان نیازی اور میاں اسلم اقبال شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق عمران خان کی دو بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو بھی اشتہاری رہنماؤں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔