کیا اسحاق ڈار کو واقعی نگران وزیراعظم بنایا جارہا ہے ؟

لاہور(ویب ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسحاق ڈار کو نگراں وزیراعظم بنانے کی خبرون کی تردید کر دی ہے۔نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ان  کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کو نگران وزیراعظم بننے کی کوئی خواہش  نہیں۔ہمارے کسی بھی اجلاس میں اس بات کا کوئی  تذکرہ نہیں کیا گیا ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں الیکشن ہوتے نظر آرہے ہیں ۔ہمیں ایسا کوئی موقع نہیں دینا چاہیے جس کی وجہ سے ہم پر کوئی انگلی اٹھے۔ملک کی 75 سالہ تاریخ میں ہر الیکشن پر سوالیہ نشان آیا ہے۔چاہتے ہیں کہ نگران سیٹ اپ مکمل طور پر غیر جانبدار ہو۔