2اگست کو چیئرمین پی ٹی آئی پر فرد جرم عائد کیے جانے کا اعلان

لاہور(ویب ڈیسک)توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی پر 2 اگست کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔چیئر مین پی ٹی آئی ،اسد عمر اور فواد چوہدری پر توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 4 رکنی بنچ ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں کر رہا ہے ۔
ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی نے کہا ہے کہ 2اگست کو عمران خان ذاتی حیثیت میں پیش ہونگے ۔اس کیس کی مزید سماعت 2 اگست تک ملتوی کردی گئی ہے۔